ٹی ٹوینٹی فائنل کے ہیرو ہارڈک پانڈیا پر تنقید کرنے والے شائقین پر اے بی ڈی ویلیئرز پر چڑھ دوڑے،آڑے ہاتھوں لے لیا
تفصیلات کے مطابق سابق جنوبی کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرز نے ہارڈیک پانڈیا کی کارکردگی سے متاثر ہوکر کہا کہ اب کرکٹر نے ممبئی انڈینز کے ہر مداح کا دل میں جگہ بنا لی ہوگی جو اس ایونٹ سے قبل بھارتی آل راؤنڈر پر شدید تنقید کررہے تھے۔
ڈی ویلیئرز نے آل راؤنڈر کو ایک بڑے میچ کا کھلاڑی اور ورلڈ کپ کے دوران ان کی شاندار رکردگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہاردک پانڈیا ممبئی انڈینزمیں آنے کے بعد رولر کوسٹر سے گزرا ہے اور اب یہ ان کے لیے بڑے لمحات ہیں۔
مسٹری 360 نے کہا کہ ہاردک پانڈیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل اوور میں کپتان سے گیند حاصل کرتے ہوئے تمام تنقیدوں کا مقابلہ کیا، اس وقت بھارتی شائقین کی امیدیں ان سے وابستہ تھیں۔
ڈی ویلیئرز نے کہا کہ وہ ایک بڑے میچ کا بڑا کھلاڑی ہے اور بالکل اسی طرح اس نے کھیلا بھی، مجھے پورا یقین ہے کہ پانڈیا نے ممبئی انڈینز کے ان تمام مداحوں کے دل میں جگہ بنا لی ہوگی جنھوں نے اس پر شک کیا۔
خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں عمدہ پرفارمنس کی وجہ سے بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبر ون آل راؤنڈر کی پوزیشن پر براجمان ہوچکے ہیں۔