بابر اعظم بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں چوتھی پوزیشن پر بیٹنگ کریں گے

پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سرزمین پر پہلے ٹیسٹ میں چوتھے نمبر پر بیٹنگ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق عبداللہ شفیق کی بطور اوپنر بیٹنگ پوزیشن خطرے میں نہیں جبکہ کپتان شان مسعود تیسرے نمبر پر بیٹنگ کریں گے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ بلے باز محمٹیسد ہریرہ ڈیبیو کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔

 

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو میچز پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان بالترتیب 21 سے 25 اگست اور 30 ​​اگست سے 3 ستمبر تک راولپنڈی اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چونکہ پچ باؤلرز کے لیے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں موزوں ہوگی اس لیے پاکستانی ٹیم تین فاسٹ بولرز اور ایک اسپنر کو میدان میں اتارے گی۔

انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور تیسرے فاسٹ باؤلر میر حمزہ ہوں گے۔

 

بنگلہ دیش کی مردوں کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے 13 اگست کو ڈھاکہ سے لاہور پہنچی۔ ٹیم کو لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سخت حفاظتی انتظامات میں نجی ہوٹل لے جایا گیا۔ ٹیسٹ سیریز کے پاکستانی سکواڈ میں شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل، عامر جمال (فٹنس سے مشروط)، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، کامران غلام، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد علی، محمد حریرہ، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں

Leave a Comment