بابر اعظم نے آئرلینڈ کیخلاف شرمناک شکست کا ملبہ باولرز اور فیلڈنگ پر ڈال دیا

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آئرلینڈ کیخلاف شرمناک شکست کا ملبہ باولرز اور فیلڈنگ پر ڈال دیا ۔ میچ کے بعد بات کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پہلے 6 اوورز میں ہمارا آغاز اچھا نہیں تھا، پچ تھوڑی دو رفتار تھی اور اس میں کچھ اچھال تھا۔ اس کے بعد ہم اچھا کھیلے اور 182 رنز بنائے لیکن میرے خیال میں 190 اچھا سکور تھا۔
مجھے لگتا ہے کہ ہم اسی وجہ سے ہار گئے۔ بولنگ اور فیلڈنگ میں ہم نے اپنے منصوبوں پر عمل نہیں کیا اور میدان میں کچھ خرابیاں ہوئیں جس کی قیمت ہمیں چکانی پڑی۔ واضح رہے کہ جمعے کا دن پاکستان کرکٹ کیلئے ایک اور شرمناک دن رہا اور آئرلینڈ نے سیریز کا پہلا میچ جیت لیا، آئرلینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 183 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
ڈبلن میں کھیلے گئے تین ٹی 20 انٹرنیشنل کی سیریز کے پہلے میچ میں آئرلینڈ ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ پاکستان کی جانب سے پہلی وکٹ محمد رضوان کی گری جو ایک سکور کر کے رن آوٹ ہوئے ۔ ان کے بعد صائم ایوب آوٹ ہوئے جنہوں نے 29 گیندوں پر 45 رنز بنائے۔ بابراعظم 57، فخز زمان 20 بنا کرآوٹ ہوئے جبکہ اعظم خان اور شاداب خان کوئی سکور بنائے بغیر آوٹ ہوئے، افتخار احمد 37 اور شاہین آفریدی 14 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔
آئر لینڈ کی جانب سے مارک ایڈٖئیر اور گریتھ ڈیلنے نے ایک ایک جبکہ کریگ ینگ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ امریکی ہم جنس پرست میوزیکل بینڈ کی پاکستانی یونیورسٹیوں میں آمدپر جماعت اسلامی کا ردعمل آ گیا پاکستان کے ہدف کے تعاقب میں آئر لینڈ نے بہترین بیٹنگ کا مظاہر ہ کیا ۔آئر لینڈ کے پال اسٹرلنگ 8، لورکان ٹکر 4، ہیری ٹیکٹر 36، جارج ڈوکٹرل24بنا کر آوٹ ہوئے۔
اوپنر آنے والے بیلبرائن جارحانہ کھیل پیش کر کے77سکور پر آوٹ ہوئے۔ گریتھ ڈینلے 10اور کیوٹریس کیمفر 15سکور بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ شاہین آفریدی ، نسیم شاہ اور شاداب خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ پاکستان اسکواڈ بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، فخر زمان، شاداب خان، اعظم خان، افتخار احمد، عماد وسیم، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، عباس آفریدی پر مشتمل ہے جب کہ آئرلینڈ کے سکواڈ میں پال اسٹرلنگ (کپتان)، مارک اڈیئر، اینڈریو بالبرنی، کرٹس کیمفر، کیریتھ ڈیلنے، جورج ڈوکریل، بیری مک کارتھی، ہیری ٹیکٹر، لورکن ٹکر (وکٹ کیپر) بین وائٹ، کریگ ینگ شامل ہیں۔
آئرلینڈ اور پاکستان کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی 12 اور تیسرا 14 مئی کو کھیلا جائے گا۔ آئرلینڈ کا دورہ مکمل کرکے پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ پہنچے گی جہاں اسے انگلینڈ کے خلاف 4 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلنا ہے یہ میچز 22 سے 30 مئی تک ہوں گے۔

Leave a Comment