بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ٹی ٹونٹی ریکارڈ برابر کر دیا

پاکستان کے وائٹ بال کے کپتان بابر اعظم نے جمعہ کو کلونٹرف کرکٹ کلب، ڈبلن میں آئرلینڈ کے خلاف میچ کے دوران T20I میں سب سے زیادہ 50 پلس سکور بنانے کا ہندوستان کے ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ 29 سالہ بابر اعظم نے اب سابق ہندوستانی کپتان سے ایک کم 108 اننگز کھیل کر 38 مرتبہ 50 سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔
ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ 50+ سکور بنانے والے کھلاڑیوں میں روہت شرما 143 اننگز میں 34 ففٹیز سکور کرکے دوسرے، محمد رضوان 81 اننگز میں 27 نصف سنچریاں بنا کر تیسرے جب کہ ڈیوڈ وارنر 103 اننگز میں 27 ففٹیز بنا کر چوتھے نمبر پر ہیں ۔ بابر اعظم کو حال ہی میں پاکستان کے وائٹ بال کپتان کے طور پر دوبارہ مقرر کیا گیا تھا اور وہ آئرلینڈ کے خلاف پہلے T20I میں گرین شرٹس کی قیادت کر رہے ہیں۔
انہوں نے اب آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ توڑتے ہوئے T20Is میں بطور کپتان سب سے زیادہ میچ کھیلے ہیں۔

Leave a Comment