سابق بھارتی ٹیسٹ وکٹ کیپر بیٹر دنیش کارتک نے بنگلا دیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بابر اعظم کی خراب فارم پر اپنے خیالات کا اظہار کردیا۔ کرک بز سے بات کرتے ہوئے 39 سالہ سابق وکٹ کیپر بیٹر دنیش کارتک نے بابر اعظم کی صلاحیتوں کی تعریف کی لیکن بطور کپتان ان کی کارکردگی پر سوال اٹھا لیا۔ انہوں نے کہا کہ وائٹ بال فارمیٹ میں بابر اعظم پر کپتانی کا بوجھ نظر آرہا ہے کیونکہ ان کی پرفارمنس میں فرق آیا ہے، وہ بہت زیادہ دباؤ میں کھیل رہے ہیں۔
دنیش کارتک نے کہا کہ بنگلا دیش کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں جلد اننگز ڈکلئیر نہیں کرنا چاہیے تھا بلکہ اپوزیشن پر دباؤ بڑھانے کیلئے زیادہ دیر تک بیٹنگ کرنی چاہیے تھی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈمیسٹک کرکٹ میں بین الاقوامی کرکٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے والے کرکٹرز کو کھلانے کی ضرورت ہے تاکہ وہ تجربہ حاصل کرسکیں۔