“بابر تیری ٹی ٹونٹی وچ جگہ نہیں بنتی”، سابق کپتان کی مسلسل ناقص فارم پر مداح تلملا اُٹھے

آسٹریلیا کیخلاف تاریخی ون ڈے سیریز میں فتح کے بعد پاکستان کی ٹی20 میں شکست پر مداح ناراض ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ناقص فارم کے شکار بابر اعظم دورہ آسٹریلیا کے دوران ٹی20 سیریز میں خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام ہیں، ایسے ناقدین انہیں ٹرول کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہے۔
گزشتہ روز پاکستان کو آسٹریلیا نے شکست دیکر سیریز میں 0-2 سے اپنے نام کی تھی، تین میچز پر مشتمل سیریز کا آخری میچ کل بروز پیر ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔ ابتدائی دو ٹی20 مقابلوں میں بابر اعظم نے محض 6 رنز بناسکے ہیں جبکہ ایک کیچ بھی ڈراپ کیا ہے۔ دوران فیلڈ گزشتہ روز میچ کے دوران ایک شائق نے نامناسب انداز میں بابر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ تیری ٹی 20 وچ جگہ نہیں بنتی، واپس لوٹ جا، جس پر بابر نے انہیں کوئی جواب نہیں دیا تھا البتہ ٹیڑھی نظروں گھور رہے تھے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے

Leave a Comment