بانی پی ٹی آئی پر مزید 10قیمتی تحائف بیچنے کا الزام، انکوائری رپورٹ سامنے آگئی

نیب نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف توشہ خانہ تحائف کی فروخت بارے ایک اور کیس کھول دیا ۔ تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ کے ایک اور کیس میں انکوائری رپورٹ سامنے آئی ہے ،انکوائری رپورٹ کے مطابق نیا کیس دس قیمتی تحائف خلاف قانون اپنے پاس رکھنے اور بیچنے سے متعلق ہے جس میں سات گھڑیاں، ہیرے اور سونے کے سیٹ شامل ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تحفے قانون کے مطابق اپنی ملکیت میں لئے بغیر ہی بیچے جاتے رہے جبکہ قانونا ہر تحفے کو پہلے رپورٹ کرنا اور توشہ خانہ میں جمع کرانا لازم ہے، صرف تیس ہزار روپے تک کی مالیت کے تحائف مفت اپنے پاس رکھے جا سکتے ہیں۔

Leave a Comment