بانی پی ٹی آئی کب تک تک جیل سے باہر ہوں گے؟ چئیرمین پی ٹی آئی نےبتا دیا

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی اپریل کے آخر یا مئی کے پہلے ہفتے تک جیل سے باہر آجائیں گے۔

پی ٹی آئی چیئرمین ورکنگ قومی اسمبلی بیرسٹر گوہر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپریل کے آخر یا مئی کے پہلے ہفتے تک بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر ہو جائیں گے۔ پارٹی میں کوئی اختلافات نہیں، سب بانی پی ٹی آئی کی ملی بھگت سے کام کر رہے ہیں۔

 

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 13 اپریل کو پشین میں احتجاجی جلسہ کریں گے جبکہ گجرانولہ میں اتحادی جماعتوں کے ساتھ احتجاجی ریلی نکالیں گے۔ ان ریلیوں کا مقصد عدلیہ کی آزادی اور چھینا گیا مینڈیٹ واپس حاصل کرنا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مجھے شہریار آفریدی کے بیان سے شکایت ہے۔ انہیں جلسے کی بجائے پارٹی پلیٹ فارم پر اپنا موقف پیش کرنا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت جلد ترقیاتی کاموں کے میگا پراجیکٹس شروع کرے گی۔ آئی جی، چیف سکریٹری کی تقرری اور مرکز کے بقایا جات پر تحفظات ہیں۔ وفاقی حکومت ہماری حکومت کے ان تحفظات کو دور کرے۔

Leave a Comment