ملک میں سولر پینل کی قیمتوں میں مزید کمی آ گئی ہے۔
سولر پینل ڈیلرز کے مطابق فی واٹ قیمت 40 روپے یا اس سے نیچے آگئی ہے، مختلف اقسام اور برانڈز کے سولر پینلز کی اوسط قیمت 37 روپے تک گر گئی ہے۔
ڈیلرز کا کہنا ہے کہ زائد سپلائی کی وجہ سے نرخ گر گئے ہیں۔
ڈیلرز کے مطابق صرف 6 ماہ میں سولر پینل کی قیمتوں میں 30 فیصد کمی آئی ہے۔