بجلی کا بل ادا کرنے کیلئے دل اور گردے بیچنے کا اعلان

حکومت کی جانب سے مہنگی بجلی اور بھاری بل سے تنگ معذورشخص نے بل کی ادائیگی کے لیے اپنے اعضا ء کی فروخت کا اعلان کردیا۔

۔تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ سے تعلق رکھنے والے ایک معذورشخص نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پانچ سال سے معذوری کی زندگی گزاررہا ہوں بل کہاں سے دوں

میرے پاس بل کی ادائیگی کے لیے پیسے نہیں ہیں چنانچہ میری آنکھیں، گردے اور دل لے کر بل ادا کر دیں۔

نوجوان کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت غریبوں کومفت بجلی دینےکاوعدہ پوراکرے۔
خیال رہے ملک بھر میں شدید گرمی میں بجلی کی غیراعلانیہ بندش نے شہریوں کی زندگی اجیرن بن گئی۔
ایک طرف شدید گرمی میں ہونے والی بدترین لوڈشیڈنگ اور پھر بجلی کی قیمتوں میں ہونے والے ہوشربا اضافے اور بھاری بھرکم ٹیکس نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔

Leave a Comment