بجلی کی قیمت میں 26 روپے تک فی یونٹ ریلیف دینےکی منظوری

وزیر خزانہ کی صدارت ہونے والے ای سی سی اجلاس میں بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 26 روپے تک ریلیف دینےکی تجویز منظوری دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس ہوا، اجلاس میں موسم سرما کیلئے بجلی پیکج کی منظوری دے دی گئی، وزیراعظم نےڈیڑھ ہفتہ قبل بجلی سہولت پیکج کا اعلان کیا تھا جس کے پیش نظر سردیوں میں بجلی کے فی یونٹ پر 26 روپے تک ریلیف دینےکی تجویز منظور کی گئی۔

گزشتہ سال کےمقابلےاضافی بجلی کےاستعمال پرٹیرف میں ریلیف کی تجویز منظور کی گئی، اضافی بجلی پر 26 روپے 7 پیسے فی یونٹ کا فلیٹ ریٹ دینے کی تجویز منظور کی گئی، پیکج موسم سرما کے3 ماہ دسمبر 2024 سےفروری 2025 کے لیے ہو گا۔

بجلی سہولت پیکج کا اطلاق گھریلو، کمرشل، صنعتی صارفین کے لیے ہو گا، پیکج کا اطلاق اضافی 25 فیصد تک یونٹس کے استعمال پر کرنے کی تجویز دی گئی ہے، گھریلو صارفین کو ٹیرف پر 11.42 روپے سے 26 روپے فی یونٹ ریلیف دینے کی تجویز منظور کی گئی ہے۔

کمرشل صارفین کو 13.46 روپے سے 22.71 روپےفی یونٹ ریلیف دینے کی تجویز منظور کی گئی، صنعتی صارفین کو 5.72 روپے سے 15.05 روپے فی یونٹ ریلیف دینے کی تجویز منظور ہوئی، این ڈی ایم اے کے لیے 3 ارب روپے کے زائد کے فنڈز کی منظوری دی گئی

Leave a Comment