گزشتہ 3 روز کے دوران برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 227 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے اور اب اس اچانک کمی کی وجہ سامنے آگئی ہے۔
افغانستان کو فارمی چوزوں کی برآمدات میں کمی کے باعث قیمت 210 روپے سے کم ہو کر 100 روپے ہوگئی ہے۔
مرغیوں کی قیمت میں کمی کے باعث فارمرزریڈی میڈ مرغیاں منڈی میں لائے، مارکیٹ میں مرغیوں کی سپلائی بڑھنے سے بھی قیمت میں کمی ہوئی۔
لاہور میں ایک ہی دن میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 78 روپے کی کمی، برائلر مرغی کا سرکاری ریٹ 470 روپے فی کلو جاری کر دیا گیا۔
زندہ برائلر مرغی کا ہول سیل ریٹ 312 روپے جبکہ پرچون ریٹ 324 روپے فی کلو رہا۔