بشام میں چینی انجنیئرز پر خودکش حملے سے قبل گاڑی کے اندر سے سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق گذشتہ روز خیبرپختونخوا کے علاقے بشام میں چینی انجنیئرز کی گاڑی پر خود کش حملے میں 5 چینی انجینئرز سمیت 6 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس سے قبل چینی انجنیئرز کے قافلے میں موجود گاڑی کا سی سی ٹی وی کیمرہ فوٹیج ریکارڈ کر رہا تھا جو سکیورٹی اداروں نے حاصل کر لی۔
ویڈیو میں ریکارڈ مناظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی پہاڑی راستے پر محو سفر ہے کہ کچھ فاصلہ طے کرنے کے بعد اچانک خودکش دھماکہ ہو جاتا ہے، فوٹیج میں دھماکے کا منظر بھی واضح نظر آ رہا ہے۔