بنگلادیش کے سابق ٹیسٹ کرکٹر نفیس اقبال برین ہیمریج کا شکار ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کرکٹر کو گزشتہ چند دنوں سے سر درد کی شکایت تھی، جمعہ کو طبعیت بگڑنے پر انہیں مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے برین ہیمریج تشخیص کی۔
بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) آفیشل دیب آشیش چوہدری کا کہنا ہے کہ نفیس اقبال کی شریان میں کہیں کہیں خون جما ہے تاہم کرکٹر کی صحت اب خطرے سے باہر ہے۔
38 سالہ نفیس اقبال نے 2003ء سے 2006ء کے درمیان بنگلادیش کی جانب سے 11 ٹیسٹ اور 16 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں اور سابق کپتان اکرم خان کے بھانجے اور سابق کپتان تمیم اقبال کے بڑے بھائی ہیں۔