افغانستان گذشتہ روزبنگلادیش کو شکست دے کر پہلی مرتبہ عالمی ایونٹ کے سیمی فائنل میں تو پہنچ گئی تاہم اس میچ میں افغان ٹیم کی جانب سے کی جانے والی دونمبری منظر عام پر آگئی جس پر سوشل میڈیا صارفین بری طرح سے تنقید کررہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق بنگلادیش کی بیٹنگ کے دوران غیر معمولی واقعہ ہوا جو دیکھتے ہی دیکھے وائرل ہوگیا،ہوا کچھ یوں کہ کہ افغان بولر نور احمد12ویں اوور میں بائولنگ کروارہے تھے۔
ان کے اوور میں تقریبا تیسری اور چوتھی بال کے درمیان افغان فاسٹ بائولر گلبدین نائب جو کہ فرسٹ سلپ میں فیلڈنگ کررہے تھے وہ اچانک اپنی ٹانگ کے پچھلے حصے کو پکڑ کر نیچے گر گئےکہ جیسے انہیں اچانک ٹانگ میں شدید درد اٹھا ہو۔
گلبدین نائب کی جانب سے کیے جانے والے اس یکشن سے قبل افغانستان کے کوچ جوناتھن ٹروٹ کواسکرین پر ڈگ آؤٹ سے اشارے کرتے دیکھا گیا جس میں بظاہر وہ اپنی ٹیم سے میچ کودانستہ طور پر ’سلو ڈاؤن‘ کرنے کا کہہ رہے ہیں تاکہ بارشک کی وجہ سے بنگلہ دیش کی ٹیم افغانستان کے ’برابر سکور‘ کے پیچھے رہے۔
گلبدین نائب کی جانب سے انجرڈ ہونے کا اشارہ کرنے پر نہ صرف میچ رک گیا بلکہ انہیں فرسٹ ایڈ فراہم کرنے کے لیے گرائونڈ سے باہر لے جایا گیا کہ اس دوران بارش شروع ہوئی اور پچ کو کوورز سے ڈھک دیا گیا۔ افغانستان کے کپتان راشد خان اس بات پر خوش نظر نہیں آئے۔
اس سارے معاملے میں سب سے زیادہ قابل غور بات یہ تھی کہ جب افغانستان نے 8 رنز سے جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تو تازہ انجری کا شکار ہونے والے کھلاڑی گلبدین سیمی فائنل میں پہنچنے کی خوشی میں اس حد تک دیوانے ہوگئے کہ انہیں اپنا درد بھو ل گیا اور وہ گرائونڈ میں بھاگتے ہوئے نظر آئے۔
میچ ختم ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سےٹوئٹر ایکس پر اس واقعے کے حوالے سے انتہائی دلچسپ میمز بنائے گئے جس میں افغانستان کی ٹیم کو میچ میں دونمبر ی کرنے پر آڑے ہاتھوں لیا،کسی نے لکھا کہ گلبدین کو ٹانگوں میں ہارٹ اٹیک ہوا لیکن خوش قسمتی سے وہ زند ہ بچ گئے۔
واضح رہے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں افغانستان نے بنگلادیش کو 8 رنز سے شکست دے کر پہلی بار سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
ویسٹ انڈیز کے کنگز ٹاون میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے بنگلادیش کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز اسکور کیے۔
کپتان راشد خان 19 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ابراہیم زردان 18 اور عظمت اللّٰہ عمر زئی 10 رنز بنا سکے۔
بنگلادیش کی جانب سے رشاد حسین نے 3 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ مستفیض الرحمان اور تسکین احمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت 19 اوورز میں 114 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلا دیش کی پوری ٹیم 18 ویں اوور میں 105 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ لٹن داس کی 54 رنز کی ناقابل شکست اننگز بھی بنگلا دیش کو فتح سے ہمکنار نہ کرسکی۔
لٹن داس کے علاوہ کوئی بھی بنگلہ دیشی بلے باز قابل ذکر کار کردگی نہ دکھا سکا۔ افغانستان کے کپتان راشد خان اور نوین الحق نے 4، 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
یاد رہے بنگلہ دیش کو سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کیلئے 116 رنز کا ہدف 12.1 اوور میں حاصل کرنا تھا۔