بنگلادیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

بنگلا دیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کے 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ناقص کارکردگی پر قومی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو ڈراپ کر دیا گیا جبکہ ان کی جگہ میر حمزہ کو قومی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔ ابرار احمد بھی 12 رکنی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

12 رکنی قومی سکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں کپتان شان مسعود، وائس کپتان سعود شکیل، ابرار احمد، محمد علی، سلمان علی آغا، صائم ایوب، بابر اعظم، میر حمزہ، محمد رضوان، عبداللہ شفیق، نسیم شاہ اور خرم شہزاد شامل ہیں۔

یاد رہے پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 30 اگست سے 3 ستمبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائیگا۔ دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں مہمان ٹیم بنگلہ دیش کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

Leave a Comment