بھارتی جیل میں قید ایک اور پاکستانی کو رہائی مل گئی

پاکستانی ہائی کمیشن کی سر توڑ کوششوں کے باعث بھارتی جیل میں قید ایک اور پاکستانی شہری کو رہائی مل گئی۔ترجمان کے مطابق شمون نامی پاکستانی شہری نے غلطی سے سرحد پار کر لی تھی جس کے سبب بھارتی فوجیوں نے جاسوس سمجھ کر شمون کو بھارتی جیل میں بند کر دیا تھا۔

پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے بھارت کو پاکستانی شہری کے غلطی سے بارڈر کراس کرنے کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں  بعد شمون کی رہائی کا پروانہ جاری ہوا۔بھارتی جیل میں قید شمون رہائی کے بعد واہگہ کے راستے پاکستان پہنچ گیا۔ترجمان پاکستانی ہائی کمیشن نے بتایاکہ دیگرپاکستانیوں کی رہائی کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

Leave a Comment