بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹی 20ورلڈ کپ میں کامیابی کی وجہ بتادی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا کہنا ہے کہ ہم نے پچھلے تین سے چار برسوں میں جو کیا وہ لفظوں میں بیان کرنا مشکل ہے، آج ہم نے جو کامیابی حاصل کی اس کے پیچھے وہ جدوجہد ہے جو ہم کافی عرصے سے کرتے آرہے ہیں، ہم نے بہت سے میچز ایسے کھیلے جس میں ہائی پریشر کا سامنا تھا  لیکن ہم نے اس سے سیکھا کہ اس صورتحال سے کیسے نمٹنا ہے۔

Leave a Comment