بھارت: بھتیجے پر ہراسانی کا الزام، شوہر کا پنچایت کے حکم پر بیوی پر تشدد، سر منڈوادیا

سنگدل شوہر نے بھتیجے پر ہراسانی کا الزام لگانے پر پنچایت کے حکم پر بیوی کو بدترین تشدد کا نشانہ بناکر اس کا سر منڈوا دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے ضلع قنوج کے ایک گاو¿ں میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق خاتون نے اپنے بھتیجے پر ہراسانی کا الزام لگایا جسے پر گاو¿ں کی پنچایت نے فیصلہ سناتے ہوئے سزا کے طور پر خاتون اور بھتیجے دونوں کا سر منڈوانے کا حکم دیا جبکہ خاتون کے شوہر کو عوام کے سامنے اپنی بیوی پر تشدد کرنے کا بھی حکم دیا۔
پنچایت کے فیصلے کے مطابق شوہر نے بیوی کو عوام کے سامنے ہاتھ پاو¿ں باندھ کر بٹھا دیا اور ڈنڈے سے بیوی کو مارا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔
پولیس کے مطابق واقعے کا علم ہوتے ہی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا

Leave a Comment