بیویوں سے بے وفائی کرنے والے مردوں کو پکڑنے کا آسان طریقہ

امریکہ کے معروف نجی کھوجی (Private Detective)نے حیران کن دعویٰ کیا ہے کہ ابھی بیویوں سے بے وفائی کرنے والے مردوں کی واضح اکثریت بالکل ایک جیسی حرکات کرتی ہے، جن کے ذریعے انہیں پکڑنا بالکل آسان ہوتا ہے۔
ڈیلی سٹار کے مطابق آئیان بِک کی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی ریاست کنیکٹیکٹ کے رہائشی رے رینو نے بتایا ہے کہ اس نے اپنے کیریئر میں 40فیصد سے زائد شوہروں کی بے وفائی کے کیسز حل کیے ہیں۔ لوگوں کی بیویاں اپنے شوہروں کی بے وفائی پکڑنے کے لیے رے رینو کی خدمات حاصل کرتی ہیں۔
رے رینو کا کہنا تھا کہ اگر کوئی مرد ٹی وی پر اپنی پسندیدہ چیز دیکھتے ہوئے اچانک اٹھ کھڑا ہو اور گاڑی دھلوانے کے لیے لے جائے، تو ایسی شخص کی بیوی کو چوکنا ہو جانا چاہیے، کیونکہ جس شخص نے اپنی محبوبہ کے ساتھ ملاقات کے لیے جانا ہو وہ لازمی طور پر اپنی کو صاف ستھرا رکھتا ہے۔چنانچہ وہ اپنی ڈیٹ سے عین قبل گاڑی کی سروس کرواتا ہے۔
رے رینو کا کہنا تھا کہ لڑکیاں ایسا نہیں کرتیں کیونکہ لڑکیاں عموماً ڈیٹ پر اپنی گاڑی میں جاتی ہی نہیں بلکہ انہیں ان کا آشنا اپنی گاڑی میں لینے آتا ہے۔ میں نے اس ایک کام سے بیشتر بے وفا مردوں کو رنگے ہاتھوں پکڑا ہے۔ جس روز وہ گاڑی دھلواتے ہیں، میں محتاط ہو جاتا ہے کہ اب وہ اپنی محبوبہ سے ملنے جائیں گے اور زیادہ تر یہ بات درست ثابت ہوتی ہے اور میں ان کی بے وفائی کے ثبوت لا کر ان کی بیویوں کو دے دیتا ہوں۔

Leave a Comment