بانی پی ٹی آئی عمران خان نے انسداد دہشت گردی عدالت میں جیل انتظامیہ کے خلاف درخواست دائر کی ہے کہ انہیں اپنے بیٹوں سے بات کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر جیل انتظامیہ کو نوٹس جاری کر دیا اور 3 جولائی تک جواب طلب کر لیا ہے۔ درخواست بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکلاء ایڈووکیٹ راجہ نبیل اور عاقل خان نے دائر کی ۔
کیس کی سماعت اے ٹی سی راولپنڈی کے جج ملک اعجاز آصف نے کی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ بچوں سے بات کرنا بانی پی ٹی آئی کا آئینی اور قانونی حق ہے اور جیل سپرنٹنڈنٹ کی طرف سے کوئی سہولت نہیں دی گئی۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اپنے بیٹوں قاسم خان اور سلمان خان سے بات کرنا چاہتے ہیں لیکن جیل انتظامیہ کی طرف سے واٹس ایپ کی سہولت بھی فراہم نہیں کی جا رہی۔