جنوبی جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ

جنوبی جاپان میں 6.9 شدت کے زلزلے کے فوری بعد 7.1 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا جس کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کے جیولوجیکل سروے نے کہا ہے کہ جنوبی جاپان میں 6.9 شدت کے زلزلے کے فوری بعد 7.1 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا۔ تاحال زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

جاپان کی سرکاری براڈ کاسٹر این ایچ کے نے رپورٹ کیا کہ کیوشو اور شیکوکو جزیروں کے کچھ ساحلی علاقوں میں ایک میٹر اونچا سونامی آنے کا خدشہ ہے۔

جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے ایکس پر کہا کہ سونامی بار بار آئے گا، براہ کرم سمندر میں داخل نہ ہوں یا ساحل کے قریب نہ جائیں جب تک کہ وارننگ ختم نہ ہوجائے۔

امریکا کے جیولوجیکل سروے نے رپورٹ کیا کہ پہلا زلزلہ شام 4:42 بجے کیوشو میں واقع میازاکی سے تقریباً 29 کلومیٹر جنوب مشرق میں 33 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔ جبکہ دوسرا زلزلہ ایک منٹ سے بھی کم مدت میں 26 میٹر کی گہرائی میں آیا۔

جاپانی حکومت نے زلزلوں کے بعد ایک خصوصی ٹاسک فورس قائم کر دی ہے

Leave a Comment