جہانزیب خان مستعفی، احسن اقبال ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن مقرر

ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان نے استعفیٰ دے دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے استعفیٰ منظور کر لیا، جس کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کا اضافی چارج تفویض کر دیا گیا، ساجد محمود کو جوائنٹ سیکرٹری (سی پی 2) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کر دیا گیا۔

محکمہ صحت بلوچستان کی گریڈ اٹھارہ کی اسسٹنٹرجسٹرار ڈاکٹر لائلامہ شاہ کو ڈیپوٹیشن پر دو سال کیلئے فیڈرل گورنمنٹ جنرل ہسپتال اسلام آباد میں تعینات کیا گیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے

Leave a Comment