حارث رؤف پاکستان سپر لیگ سے باہر ہوگئے

حارث رؤف پاکستان سپر لیگ سے باہر ہوگئےلاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف پاکستان سپر لیگ سے باہر ہوگئے۔

 

گزشتہ روز حارث رؤف کراچی کنگز کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران کیچ پکڑتے ہوئے کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

 

ٹیم کے ترجمان کا بتانا ہے کہ حارث رؤف کا کندھا ڈس لوکیٹ ہوگیا ہے، انہیں مکمل فٹ ہونے میں چار سے چھ ہفتے لگ سکتے ہیں۔

 

ٹیم ڈائریکٹر ثمین رانا کا کہنا ہے کہ حارث رؤف ہمارے بولنگ اٹیک کا اہم رکن تھے، ان کی کمی محسوس کی جائے گی۔

 

ثمین رانا نے کہا ہے کہ پاکستان کا اثاثہ ہونے کہ وجہ سے کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتے۔

 

یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کنگز نے دلچسپ مقابلے کے بعد میچ 2 وکٹ سے جیت لیا تھا۔

 

لاہور قلندرز کا 176 رنز کا ہدف کراچی کنگز نے آخری گیند پر حاصل کیا تھا۔

Leave a Comment