پاکستانی اداکارہ حبا بخاری نے فیملی پلاننگ کے سوال پر میزبان نادیہ خان کی بولتی بند کرادی۔
ڈراما سیریل’فتور’کی اداکارہ حبا بخاری نےکچھ عرصہ قبل اداکار آریز احمد سے شادی کرکے اپنی نئی زندگی کی شروعات کی۔
شوبز انڈسٹری کا یہ جوڑا شادی کے بعد ان جوڑوں میں شمار ہونے لگا جو اپنی ازدواجی زندگی کے ساتھ ساتھ شوبز اور کیرئیر کو بھی بڑی ہی مہارت کے ساتھ کامیابی سے لے کر چل رہے ہیں۔
حبا بخاری اور آریز احمد نے حال ہی میں نجی ٹیلی ویژن کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی جس کی میزبانی نادیہ خان کررہی تھیں۔
مزیدپڑھیں :صنم جنگ اُمید سے ہیں؟ مداح تشویش میں مبتلا
اداکارہ نے پروگرام کے دوران اپنی ازدواجی زندگی پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہم دونوں میں یہ بات اچھی ہے کہ ہم لڑائی کے بعد کسی تیسرے کو شامل نہیں کرتے، چاہے وہ ہمارے اپنے سگے رشتہ دار ہی کیوں نہ ہوں۔ کوشش ہوتی ہے کہ اپنا مسئلہ اسی دن یا رات تک حل کرلیا جائے ورنہ دوسرے دن تو ختم ہو ہی جاتا ہے۔
اسی پروگرام سے ایک کلپ بھی سوشل میڈیا پر گردش کرتا نظر آرہا ہے جس میں پروگرام کی میزبان نادیہ خان اداکارہ حبا بخاری سے نجی سوال کر بیٹھتی ہیں۔
میزبان نے اداکارہ سے شادی سے متعلق سوال کیا کہ آپکی شادی کو کتنا عرصہ ہوگیا؟جواب میں حبا بخاری نے کہا کہ ماشااللہ سے ہماری شادی کو ڈھائی سال ہوگئے ہیں ۔
لگے ہاتھوں نادیہ خان اداکارہ سے فیملی پلاننگ پر سوال پوچھ بیٹھیں جس پر حبا بخاری نے ایسا جواب دیا کہ میزبان شرمندہ ہوگئیں۔
نادیہ خان نے سوال پوچھا کہ،’شادی کو ڈھائی سال ہوگئے لوگوں کو اس بات کی تکلیف ہونا شروع ہوجاتی ہے کہ ابھی تک بچہ کیوں نہیں ہوا؟۔
سوال ختم ہوتے ہی حبا بخاری نے عقلمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ’لوگوں کو تکلیف ہورہی ہے یہ سوال آپ کیوں پوچھ رہی ہیں؟
حبا بخاری اور نادیہ خان کی مذکورہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کہ دیر تھی کہ صارفین کی جانب سے حبا بخاری کے جواب کی بھرپور حمایت کی گئی۔
صارفین نے اداکارہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حبا بخاری کو اس طرح کے لوگوں کو ایسا ہی جواب دینا چاہیے ویلڈن حبا!