حج 2025 ء کیلئے سعودی حکومت کے نئے قواعد

سعودی وزارت حج و عمرہ نے حج 2025 کے حوالے سے پاکستان کی وزارت مذہبی امور کو نئی صحت ایڈوائزری جاری کر دی ہے، جس میں حج کے لیے جانے والے عازمین کی صحت کے حوالے سے سخت شرائط رکھی گئی ہیں۔

پیچیدہ امراض میں مبتلا افراد پر پابندی:

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق، نئے ہدایات میں کہا گیا ہے کہ حج کے لیے صرف وہ افراد ہی روانہ ہو سکیں گے جو مکمل طور پر صحت مند اور توانا ہوں گے۔

گردے، دل، پھیپھڑے، جگر کے امراض اور کینسر جیسے پیچیدہ بیماریوں میں مبتلا افراد کو حج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید برآں، ڈیمنشیا اور متعدی امراض مثلاً ٹی بی، تپ دق، اور کالی کھانسی کے مریضوں کو بھی حج کے سفر سے روکا جائے گا۔

عمر اور خاص حالات میں پابندیاں:

ترجمان نے یہ بھی واضح کیا کہ 12 سال سے کم عمر بچوں اور حاملہ خواتین کو حج کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ان نئی پابندیوں کا مقصد شدید موسمی حالات میں عازمین کی صحت کو محفوظ بنانا ہے۔

ویکسین کی ضرورت:

عازمین کو مختلف بیماریوں کے خلاف ویکسین لگوانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

حج سے قبل عازمین کو گردن توڑ بخار، کورونا، موسمی انفلوئنزا، اور پولیو ویکسین لگوانا لازمی ہوگا تاکہ ان بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

سعودی حکومت کے یہ نئے قواعد و ضوابط اس بات کو یقینی بنانے کے لیے بنائے گئے ہیں کہ حج کے دوران ہر عازم کی صحت اور حفاظت کا مکمل خیال رکھا جا سکے

Leave a Comment