خانیوال؛ رشتے سے انکار پر بڑے بھائی نے 2چھوٹے بھائیوں کو قتل کردیا

خانیوال کے علاقے عبدالحکیم رشتے کے تنازع پر بڑے بھائی نے اپنے 2 چھوٹےبھائیوں کو فائرنگ اور چھریوں کے وارکرکے قتل کردیا۔
نجی ٹی وی چینل” دنیا نیوز” کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ عبدالحکیم کے محلے شیراز آباد میں پیش آیا،ملزم بھائی منیراحمد نے چھوٹے بھائی سے بیٹی کا رشتہ مانگا تھا، رشتے سے انکار پر دونوں بھائیوں کو بے دردی سے قتل کردیا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ بھائی نے مرنے والوں کو ان کے گھروں میں جاکر قتل کیا ،مرنے والے دونوں بھائیوں کی شناخت قیصر عباس اور ناصر عباس کے نام سے ہوئی ہے، ریسکیو اہلکاروں نے دونوں بھائیوں کی لاشوں کو عبدالحکیم ہسپتال شفٹ کردیا۔

 

Leave a Comment