نامور رائٹر خلیل الرحمن قمر کے بعد لاہور میں ہنی ٹریپ کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے ، ہنی ٹریپ کا واقعہ ہربنس پورہ کے رہائشی حمزہ کے ساتھ پیش آیا، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا، نوجوان پر تشدد کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی۔پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ہربنس پورہ کے رہائشی نوجوان حمزہ کی ایڈن آباد کی رہائشی کائنات نامی لڑکی سے دوستی ہوئی، کائنات نے حمزہ کو ہنی ٹریپ کر کے اپنے فلیٹ پر ناشتہ لانے کا کہا،حمزہ فلیٹ پر ناشتہ لے کر پہنچا تو تین ملزمان پہلے سے ہی موجود تھے اور جیسے ہی حمزہ ناشتہ کے کر فلیٹ میں داخل ہوا تینوں ملزمان بھی گھس آئے۔
ملزمان نے حمزہ کو پر تشدد کا نشانہ بنایا، نقدی اور موبائل فون بھی چھین لیا،ملزمان حمزہ پرتشدد کرتے رہے اور خاتون ویڈیو بناتی رہی، پولیس نے تشدد کی ویڈیو برآمد کر لی جس میں حمزہ کو خون میں لت پت دیکھا جا سکتا ہے۔پولیس نے حمزہ کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے کائنات سمیت دیگر دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے،پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے ۔