بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر لتن داس نے کہا کہ خوشی ہے سنچری ٹیم کے کام آئی ، پاکستان کو جلدی آئوٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔
راولپنڈی اسٹیڈیم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وکٹ میں بظاہر کوئی تبدیلی نہیں تھی گیند سوئنگ ہو رہا تھا ، انہوں نے کہا کہ 6 وکٹیں گر جانے کے بعد ہمارا پلان تھا کہ وکٹ پر زیادہ سے زیادہ وقت گزاریں جس میں کامیاب رہے ، انہوں نے کہا کہ مہدی حسن میراز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا جس کی بدولت بڑی شراکت بنانے میں کامیاب ہوئے ، انہوں نے کہا کہ چوتھے روز پہلا سیشن دونوں ٹیموں کے لیے اہم ہو گا ، ہمارے باؤلرز تجربہ کار ہیں اور ابتدا میں وکٹیں لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ خوشی ہے سنچری ٹیم کے کام آئی ، میں نے حال ہی میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں 141 رنز کی اننگز کھیلی تھی ، لتن داس نے مزید کہا کہ خرم شہزاد نے نئی گیند کے ساتھ بہت اچھی باؤلنگ کی ، اس وکٹ پر نئے گیند کو کھیلنا مشکل ہے ، واضح رہے لتن داس نے پہلی اننگز میں 138 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو مشکلات سے نکالا