پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا حکومت نے رمضان پیکج میں شہریوں کو نقد رقم دینے کا اعلان کردیا۔
اس حوالے سے خیبرپختونخوا کے وزیر خوراک ظاہر شاہ طور نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے حوالے سے پلان بنالیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کو فوڈ پیکج کی بجائے کیش دیا جائے گا، کیش دینے کا مقصد لوگوں کو خوف و ہراس اور بدامنی سے بچانا ہے۔
خیبر پختونخوا کے وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو کے مطابق صوبے میں رجسٹرڈ خاندانوں کی کل تعداد ساڑھے آٹھ لاکھ ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں تقریباً 50 لاکھ افراد احساس پروگرام کے لیے رجسٹرڈ ہیں، ہر خاندان کو احساس پروگرام کے تحت 10 ہزار روپے دیے جائیں گے۔
خیبرپختونخوا کے وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو کا بھی کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور کھانے پینے کی اشیاء کی اوور سیلنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔