خیر پور کے علاقے نارا میں بکریوں کر ریوڑ پر آسمانی بجلی گرنے سے 40 بکریاں ہلاک ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ اچھرو تھر کے نواحی گاؤں فقیر محمد بھنبھرو میں پیش آیا۔متاثرہ مالکان کا کہنا ہے کہ آسمانی بجلی گرنے سے گلابی نسل کی 40 بکریاں ہلاک ہوگئی ہیں، جس سے انہیں لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔