درخواست دینے والی تمام طالبات کو بائیکس دینے کا اعلان

پنجاب حکومت نے درخواست دینے والی تمام طالبات کو الیکٹرک بائیکس دینے کا اعلان کر دیا۔ بینک آف پنجاب نے 20 ہزار طلبا وطالبات کو بائیک کیلئے قرض دینے کی منظوری دے دی۔
ترجمان محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر یتیم طلبہ کو مفت بائیکس دی جا رہی ہیں، طلبہ کیلئے بائیکس کی تعداد 20 ہزار سے بڑھا کر 27 ہزار 200 کر دی ہے، طلبہ میں ساڑھے 7 ہزار بائیکس تقسیم کر دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر ڈیلیوری جاری ہے، 5 ہزار سے زیادہ پٹرول بائیکس کی ڈیلوری مکمل ہو چکی ہے، ویٹنگ لسٹ میں 15 ہزار سے زیادہ طلبہ موجود ہیں جنہیں بائیک کیلئے موقع دیا جائے گا۔

عوام کو 40 ہزار الیکٹرک موٹرسائیکلیں دینے کا اعلان
دوسری جانب وفاقی حکومت نے عوام کو رعایتی قیمتوں پر 40 ہزار الیکٹرک موٹرسائیکلیں دینے کا اعلان کر دیا۔
وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا کہ نئی پانچ سالہ الیکٹرک وہیکلز (ای وی) پالیسی 2025-30 کا مسودہ تمام شراکت داروں کی مشاورت سے تیار کر لیا گیا ہے، ای وی پالیسی کے تحت سرمایہ کاروں کو پرکشش مراعات دی جائیں گی، پاکستان میں 2030 تک 30 فیصد الیکٹرک گاڑیاں چلانے کا ہدف ہے جبکہ 2025 تک 100 فیصد الیکٹرک گاڑیاں چلانے کے لیے پرعزم ہیں

Leave a Comment