وماڈ کیپٹلسٹ کی طاقتور ترین پاسپورٹس کی سالانہ فہرست میں اس سال سوئٹزر لینڈ پہلے نمبر پر آگیا جو گزشتہ برس اس منصب سے ایک نمبر پیچھے تھا۔کمزور ترین پاسپورٹ میں پاکستان سے نیچے صرف اریٹیریایمن، عراق اور افغانستان ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے پاسپورٹ پر 176 ممالک کا بغیر ویزا سفر کیا جاسکتا ہے۔اس فہرست میں پرتگال تیسرے نمبر پر ہے جبکہ لکسمبرگ اور فن لینڈ چوتھے نمبر پر ہے اور متحدہ عرب امارات جو کہ گزشتہ سال طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست میں سب سے اوپر تھا اس
ال چھٹے نمبر پر ہے۔اس فہرست میں 199 ممالک شامل ہیں، جس میں پاکستان کا نمبر 195 ہے، جس کا مطلب ہے کہ یہ پانچواں کمزور پاسپورٹ ہے، پاکستانی پاسپورٹ 46 ممالک میں بغیر ویزے کے جا سکتا ہے۔ کمزور ترین پاسپورٹ میں پاکستان سے نیچے صرف 4 ممالک اریٹیریا، یمن، عراق اور افغانستان ہیں۔