دنیا کا سب سے مہنگا کیڑا: ‘سٹیگ بیٹل’

کیا آپ نے کبھی تصور کیا ہے کہ کچرے میں رہنے والا ایک کیڑا کروڑوں روپے کی مالیت رکھ سکتا ہے۔
 جی ہاں،  سٹیگ بیٹل  دنیا کا سب سے مہنگا کیڑا ہے جس کی قیمت تقریباً پاکستانی دو کروڑ روپے تک پہنچ سکتی ہے۔
 سٹیگ بیٹل  تقریباً دو سے تین انچ لمبا ہوتا ہے اور اسے پالنا بھی ایک مشکل کام ہے۔
 نیشنل ہسٹری میوزیم کے مطابق، یورپ میں  سٹیگ بیٹل  کی تعداد میں کمی ہو رہی ہے، تاہم لندن کے  تھیمس ویلی  کے علاقے میں اس کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
بیٹل کولیکشن میوزیم  کے سینئر کیوریٹر میکس بارکلے کے مطابق،  سٹیگ بیٹل  نایاب ہے اور پورے شمالی یورپ میں اس کی تعداد کم ہو رہی ہے۔
 تھیمس ویلی میں پائے جانے والے سٹیگ بیٹل کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔
 لندن میں رہنے والے اس عظیم تخلیق کے ساتھ اپنی جگہ کو شیئر کرنے پر خوش قسمت ہیں۔
سٹیگ بیٹل کے متعلق دلچسپ حقائق:
• سٹیگ بیٹل کا سائنسی نام  لوکینوس کیروس  ہے۔
• نر کی لمبائی 36 سے 75 ملی میٹر جبکہ مادہ کی لمبائی 30 سے 50 ملی میٹر ہوتی ہے۔
• ان کی اوسط زندگی تین سے سات برس تک ہوتی ہے۔
• سٹیگ بیٹل درختوں کے گودے اور گلے سڑے پھلوں کا میٹھا رس پیتے ہیں۔
• بیٹل کے لاروا مردہ لکڑی کو خوراک کے طور پر استعمال کرتے ہیں اور اپنے تیز دھار جبڑے کی مدد سے کاٹتے ہیں۔
کیا سٹیگ بیٹل خطرناک ہوتے ہیں؟
سٹیگ بیٹل دیکھنے میں خوفناک لگ سکتے ہیں لیکن یہ انسانوں کے لئے نقصان دہ نہیں ہوتے۔
نر سٹیگ بیٹل اپنے جبڑے ہلاتے ہیں، مگر یہ صرف اس وقت ہوتا ہے جب انہیں چھیڑا جائے۔
مادہ سٹیگ بیٹل کاٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے، لیکن وہ قدرتی طور پر غصیلی نہیں ہوتی۔
لندن کے رہائشیوں کو اس عظیم تخلیق کے لئے ماحول کو سازگار رکھنے اور اس کے ساتھ اپنی جگہ کو شیئر کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔
X

Leave a Comment