دنیا کے مختلف حصوں میں نوروز سے منسلک تقریبات شروع ہو چکی ہیں

دنیا کے مختلف حصوں میں نوروز سے منسلک تقریبات شروع ہو چکی ہیں۔ یہ سالانہ 13 روزہ تہوار موسم بہار کے آغاز کی علامت ہے، اور پوری دنیا میں لاکھوں لوگ اسے منا رہے ہیں۔
نوروز کا مطلب فارسی میں “نیا دن” ہے۔ نوروز اصل میں زرتشتی مذہب کا تہوار تھا جو قدیم توحید پرست مذہب کا حصہ تھا۔ اس کی بنیاد تقریباً 500 قبل مسیح میں زرتشت پیغمبر نے رکھی تھی۔ لیکن اسلامی حکومت کے دور میں بھی نوروز منانے کا رواج قائم رہا۔ اور وقت کے ساتھ عیسائیوں، یہودیوں اور مسلمانوں سمیت تمام مذاہب کی طرف سے منائی جانے والی ایک سیکولر تعطیل میں تبدیل ہوتا گیا۔
ایران، افغانستان، آذربائیجان، انڈیا، پاکستان، ترکی، ازبکستان اور دوسرے ممالک کے ساتھ جہاں کبھی ایرانی نژاد افراد رہے اور اپنے رسم و رواج کے اثرات چھوڑ گئے، اور ساتھ ہی شمالی امریکہ، یورپ اور دیگر ملکوں میں آباد کمیونیٹیز آج بھی اس تہوار کو مناتی ہ

Leave a Comment