دوسرا ٹیسٹ، پاکستانی بیٹرز ایک بار پھر ناکام ، بنگلہ دیش کو کلین سویپ مکمل کرنے کیلئے آسان ہدف مل گیا

راولپنڈی میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن پاکستان کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 172 رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی ہے اور بنگلہ دیش کو جیت کےلیے 185 رنز کا ہدف ملا ہے ۔ دن کا آغاز پاکستانی ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان کے ساتھ 21 رنز کی برتری سے کیا۔ 47 رنز پر پاکستان کو تیسرا نقصان صائم ایوب کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 20 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، شان مسعود 28 اور بابر اعظم 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
سعود شکیل 2، محمد رضوان 43 ، ابرار احمد 2 اور محمد علی صفر پر پویلین لوٹے، میر حمزہ 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ سلمان علی آغا 47 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ بنگلا دیش کی جانب سے حسن محمود نے 5 اور ناہید رانا نے 4 جبکہ تسکین احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل کھیل کے تیسرے دن پاکستان کی دو وکٹیں چوتھے اوور میں گرگئی تھیں، عبد اللہ شفیق 3 اور خرم شہزاد بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
کھیل کے تیسرے دن پہلے گھنٹے پاکستانی بولرز چھائے رہے اور 6 کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دیا مگر پھر وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس کے 138 اور مہدی حسن کے 78 رنز کی بدولت بنگلادیشی ٹیم پہلی اننگز میں 262 رنز بنا سکی اور 12 رنز کے خسارے میں چلی گئی۔ ان دونوں بیٹرز نے ساتویں وکٹ پر 165 رنزکی شراکت لگائی، پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے 6 جب کہ میر حمزہ اور سلمان علی آغا نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ دوسری جانب بنگلا دیشی بیٹر لٹن داس نے کہا ہے کہ دوسرے ٹیسٹ کی وکٹ بیٹنگ کو مدد نہیں کر رہی ہے، ابتدا میں صرف 26 رنز پر 6 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تو کچھ دباؤ ضرور تھا مگر مہدی حسن میراز نے مثبت سوچ کے ساتھ بیٹنگ کی اور پاکستانی بولنگ لائن کا دباؤ کم کیا

Leave a Comment