راولاکوٹ: بس کھائی میں گرنے سے 25 افراد جاں بحق

 آزاد جموں کشمیر میں راولاکوٹ کے علاقے آزاد پتن میں راولپنڈی سے پالندری جانے والی کوسٹر کھائی میں گرنے سے 25 افراد جاں بحق ہو گئے۔

 ریسکیو حکام کے مطابق ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا، جہاں زخمیوں کا علاج اور جاں بحق افراد کی شناخت کا کام جاری ہے۔

اس سے قبل ایران سے زائرین کو لے کر پاکستان جانے والی بس مکران کوسٹل ہائی وے پر بسی ٹاپ کے قریب بریک فیل ہونے کے باعث کھائی میں گر گئی۔

المناک حادثے میں 10 افراد جاں بحق اور 32 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ترجمان ریسکیو 1122

ریسکیو 1122 کے ترجمان نے بتایا کہ آزاد پتن پل کے قریب بس کے کھائی میں گرنے کی اطلاع پر ریسکیو گاڑی جائے وقوعہ پر پہنچی۔

جاں بحق ہونے والوں میں 20 مرد، 4 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔

لاشوں کو مزید کارروائی کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر کہوٹہ پہنچایا جا رہا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق 25 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

راولاکوٹ بس حادثے پر وزیراعظم کا بیان

وزیراعظم شہباز شریف نے راولاکوٹ بس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نے مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کی اور متاثرہ خاندانوں کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے مقامی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ سوگوار خاندانوں کو مکمل تعاون فراہم کریں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے

Leave a Comment