محکمہ موسمیات کے مطابق 16 جولائی سے بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں ملک کے بیشتر علاقوں میں داخل ہوں گی۔ جس کے باعث مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 16 جولائی سے بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں ملک کے بیشتر علاقوں میں داخل ہوں گی۔ جس کے باعث مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔
کشمیر:
16 جولائی کی شام یا رات سے 21 جولائی تک کشمیر کے مختلف علاقوں (وادی نیلم، مظفر آباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میر پور) میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
پنجاب/اسلام آباد:
17 سے 20 جولائی کے دوران اسلام آباد/راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، منڈی بہاءالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ، پاکپتن، قصور، خوشاب، سرگودھا، بھکر اور میانوالی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔ جبکہ 17 سے 19 جولائی کے دوران بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، راجن پور، رحیم یار خان اور لیہ میں بارش متوقع ہے۔
خیبر پختونخوا:
16 جولائی کی شام یا رات سے 21 جولائی تک خیبر پختونخوا کے علاقوں (دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، چارسدہ، ہنگو، کرم، وزیرستان، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان) میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
بلوچستان:
17 سے 19 جولائی کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ تاہم شمالی/مشرقی علاقوں (خضدار، قلات، لسبیلہ، آواران، زیارت، ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، شیرانی، کوہلو، ہرنائی، نصیر آباد اور جعفر آباد) میں آندھی/گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
سندھ:
18 اور 19 جولائی کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور انتہائی مرطوب رہے گا۔ جبکہ مٹھی، سانگھڑ، عمرکوٹ، تھرپارکر، میرپورخاص، بدین، سجاول، ٹھٹھہ، کراچی، حیدر آباد، جیکب آباد، سکھر، شکارپور، قمبر شہدادکوٹ، لاڑکانہ، دادو اور پڈعیدن میں آندھی/گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
گلگت بلتستان:
17 سے 21 جولائی کے دوران گلگت بلتستان کے علاقوں (دیامیر، استور، اسکردو، گلگت، گھانچے اور شگر) میں مطلع جزوی سے ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش کی بھی توقع ہے۔
ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر:
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 17 سے 19 جولائی کے دوران موسلا دھار بارش سے مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان اور کشمیر کے مقامی نالوں/ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے۔
18 اور 19 جولائی کے دوران موسلا دھار بارش کے باعث پنجاب اور زیریں سندھ کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے کسان حضرات کو موسمیاتی پیش گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے معمولات ترتیب دینے کی ہدایت کی ہے۔ مسافروں اور سیاح حضرات کو بھی سفر کے دوران زیادہ محتاط رہنے اور موسمی حالات کے مطابق اپنے سفر کا انتظام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔