نائیجیریا کی پولیس نے رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں روزہ نہ رکھنے والے افراد کو گرفتار کر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نائیجیریا کے شہر کانو میں شرعی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایسے 11 افراد کو گرفتار کر لیا جو رمضان کے روزے نہیں رکھ رہے تھے۔مذکورہ 11 افراد میں 10 مرد اور ایک خاتون شامل ہے، تاہم ان تمام افراد کو اب یہ وعدہ لیکر رہا کر دیا گیا ہے کہ وہ اب سے رمضان المبار کے تمام روزے رکھیں گے۔واضح رہے کہ شرعی پولیس کے اہلکار کسی بھی غیر مسلم کو کھانے پینے سے نہیں روکتے۔
روزہ نہ رکھنے پر 11 افراد گرفتار، پولیس کا بڑا اقدام