روہت شرما اور ویرات کوہلی کا آخری ورلڈکپ؟ وریندر سہواگ کی پیشگوئی

بھارت کے لیجنڈ کرکٹر وریندر سہواگ نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی سے متعلق اہم پیش گوئی کی ہے، وریندر سہواگ کی پیش گوئی کے بعد سے سوشل میڈیا پر نہیں بحث چھڑ گئی ہے۔

 وریندر سہواگ کے کرکٹ پر تبصرے آج کل بہت زیادہ خبروں میں نمایاں جگہ بنا رہے ہیں، سہواگ نے کچھ عرصہ قبل کہا تھا کہ محمد عامر کو پاکستان ٹیم میں لانے والے وہاب ریاض ہیں کیوں کہ یہ دونوں ایک ہی ٹی وی چینل پر بیٹھ کر تنقید کیا کرتے تھے، مزید انہوں نے کہا تھا کہ آج وقت بدلا تو دیکھیں ایک کرکٹ بورڈ میں اہم ترین عہدے پر فائز ہے جبکہ دوسرا ٹیم کا حصہ ہے۔

 

سہواگ کا مزید کہنا تھا کہ اگر کل ہمیں بھارتی ٹیم کے چیف سیلیکٹر کہیں کہ آپ اور ظہیر خان واپس ٹیم میں آجائیں اور ریٹائرمنٹ واپس لیں ہم آپ کا کم بیک کرواتے ہیں تو یہ ممکن نہیں کیوں کہ اب ہم پہلے جیسے نوجوان کرکٹر نہیں رہے۔

 

حال ہی میں بھارتی چینل پر ورلڈکپ میں ٹیموں کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے وریندر سہواگ نے کچھ ایسا کہا جس سے سب حیران رہ گئے، وریندر سہواگ نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ روہت شرما اور ویرات کوہلی کا یہ آخری ٹی20 ورلڈکپ ہو اور یہ آئندہ سال ٹی20 اسکواڈ کا حصہ نظر نہیں آئیں گے۔

Leave a Comment