روہت شرما کا تاریخی کارنامہ، کرس گیل اور یوراج سنگھ کو پیچھے چھوڑ دیا

 سکسرز کے کنگ روہت شرما نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 200 چھکے مکمل کر کے نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔ روہت شرما ٹی 20 انٹرنیشنل میں یہ سنگ میل عبور کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

 انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر-8 راؤنڈ میں سینٹ لوشیا میں کھیلے جانے والے میچ میں طوفانی بلے بازی کی اور آسٹریلوی گیند بازوں کو بے بس کر دیا،انہوں نے آسٹریلوی پیسرز مچل اسٹارک اور پیٹ کمنس کی خوب دھلائی کی ۔

روہت شرما نے مچل اسٹارک کے تیسرے اوور میں چار چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 29 رنز بنائے، جو کہ ٹی 20 انٹرنیشنل میں اسٹارک کا بدترین اوور ثابت ہوا۔
اس سے قبل، اسٹارک نے 2021 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف ایک اوور میں 22 رنز دیے تھے۔
 روہت اس میچ میں سپرمین کا روپ دھارے نظر آئے ،انہوں نہ صرف اسٹارک بلکہ پیٹ کمنس کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور ان کے اوور میں 100 میٹر لمبا چھکا لگایا۔
روہت شرما نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں 200 چھکے مکمل کیے اور ٹی 20 انٹرنیشنل میں یہ کارنامہ سرانجام دینے والے پہلے بلے باز بن گئے۔
 انہوں نے یوراج سنگھ کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، جنہوں نے 2007 میں انگلینڈ کے خلاف 7 چھکے لگائے تھے۔روہت شرما نے بین الاقوامی کرکٹ میں کسی ایک ٹیم کے خلاف سب سے زیادہ چھکے لگانے کا کرس گیل کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔
ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے انگلینڈ کے خلاف 130 چھکے مارے تھے، جبکہ روہت نے آسٹریلیا کے خلاف 132 چھکے لگائے۔
 انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 88 اور پاکستان کے شاہد آفریدی نے سری لنکا کے خلاف 86 چھکے مارے تھے۔
روہت شرما کی اس شاندار اننگز نے کرکٹ کے شائقین کے دل جیت لیے ہیں اور ان کی بہترین کارکردگی نے انہیں تاریخ کے عظیم بلے بازوں کی صف میں شامل کر دیا ہے۔
ان کے چھکے اور اننگز ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ان کا نام ہمیشہ کرکٹ کی دنیا میں عزت و احترام سے لیا جائے گا۔

 

Leave a Comment