اٹلی جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوش خبری،رہائش کے ساتھ ساتھ لاکھوں روپے بھی دینے کا اعلان کردیا۔
اطالوی میڈیا کے مطابق اٹلی کے خطے تسکانی کےکے دیہی علاقے کو آباد کرنے اور وہاں کی آبادی میں اضافہ کرنے کے لیےاس علاقے میں رہائش اختیار کرنے والے افراد کو تیس ہزار یورو جو پاکستانی روپے میں تقریبا 90 لاکھ بنتے ہیں دینے کا اعلان کیا گیا ہے
آبادی بڑھانے کے لیے لیے تسکانی حکام کی جانب سے جون 2024 میں ایک پروگرام متعارف کرایا جس کے لیے 28 لاکھ یورو مختص کیے گئے،اس پروگرام کا کا مقصد آبادی بڑھانے کے ساتھ پہاڑی علاقوں کو سماجی و معاشی لحاظ سے بہتر بنانا ہے۔
تسکانی کے 5 ہزار سے کم آبادی والے 76 قصبوں یا شہروں میں رہائش کے لیے گھر کی تزئین نو کے 50 فیصد اخراجات اس پروگرام کے تحت دیے جائیں گے۔
یہ پروگرام اطالوی شہریوں کے ساتھ یورپی یونین اور یورپی یونین سے باہر کے افراد کے لیے ہے جن کے پاس اٹلی کا 10 سال کا ویزا موجود ہو۔اہل افراد کو تسکانی کی جائیداد کو اپنا مرکزی گھر بنانا ہوگا۔
ویب سائٹ کے مطابق 27 جولائی تک اس پروگرام کا حصی بننے کے لیے درخواست جمع کرائی جا سکتی ہے۔