زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 450 سے بڑھ کر 470 روپے ہوگئی

مقامی مارکیٹ میں چکن کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا۔

ایک دن میں فی کلو زندہ مرغی کی قیمت 20 روپے بڑھ گئی، سرکاری نرخنامہ کے مطابق فی کلو زندہ مرغی کی قیمت 450 سے بڑھ کر 470 روپے ہوگئی ہے۔

دکانداروں کا کہنا ہے پشاور میں ایک ہفتے کے دوران فی کلو زندہ مرغی کی قیمت میں 65 روپے اضافہ ہوا۔

 

Leave a Comment