سابق نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر ہمایوں مری انتقال کرگئے

سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ و سابق نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر ہمایوں مری انتقال کرگئے۔
خاندانی ذرائع نے سابق نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر ہمایوں خان کے انتقال کی تصدیق کردی۔ مرحوم کی نماز جنازہ کوئٹہ کے علاقے میاں غنڈی میں ادا کی جائے گی، اور تدفین میاں غنڈی قبرستان میں آج شام کو ہوگی۔

یاد رہے کہ میر ہمایوں مری 7 اگست 1990ء سے 17 نومبر 1990ء تک نگران وزیرِ اعلیٰ بلوچستان رہے، میر ہمایوں مری 21 مارچ 1997ء سے 12 اکتوبر 1999ء تک ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بھی رہ چکے ہیں۔

Leave a Comment