سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ نے اضافے کی منظوری کا اعلامیہ جاری کر دیا جس کے مطابق پینشن میں بھی 15 فیصد اضافہ کیا گیا۔ گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ ہوا۔ گریڈ 17 سے 22 کے ملازمین کے تنخواہوں میں 20 فیصد ہوا ہے۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں تعینات اسسٹنٹ کمشنرز اور ایڈیشنل کمشنرز سمیت متعدد افسران کی اگلے گریڈز میں ترقی و تعیناتی کی منظوری دے دی گئی۔ افسران کو گریڈ 17 سے 18 میں مستقل بنیادوں پر ترقی دی گئیں۔

عثمان علی کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مردان، محب اللہ خان کو ایڈیشن ڈپٹی کمشنر (جنرل) ملاکنڈ، ماروی ملک شیر کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور، اسسٹنٹ کمشنر غلنئی مومند سجاد حسین ڈائریکٹر مانیٹرنگ آفیسر ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی تعینات کیا گیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایف اینڈ پی مردان سمیع الرحمان ڈپٹی ڈائریکٹرخیبر پختونخوا پبلک پروکیومنٹ اتھارٹی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملاکنڈ زمین خان کو اسٹیبلشمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر لال قلعہ دیر لوئر نور زلی خان کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ایجوکیشن، اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی باجوڑ عدیل احمد ستار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تورغر، اسسٹنٹ کمشنر اپر کرم حفیظ اللہ ڈپٹی سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن تعینات کیا گیا۔

Leave a Comment