سرکاری ملازم کی وفات پر بیوی یا بچے کو نوکری ملنا بند

تفصیلات کے مطابق تمام صوبائی محکموں کو رول 17 کی پالیسیز مکمل طور ختم کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ پنجاب گورنمنٹ سول سرونٹس اپوائنٹمنٹ اینڈ کنڈیشنز آف سروس رولز 1974 میں ترمیم کی گئی۔

نوٹیفکیشن کے متن میں کہا گیا کہ ترامیم کے بعد جہاں 17 اے کا لفظ استعمال ہوا اس کو مانا نہیں جائے گا۔

یاد رہے رول 17 اے کے تحت سرکاری ملازم کی وفات کی صورت میں بیوی یا بچوں میں سے کسی ایک کو نوکری دی جاتی تھی۔

Leave a Comment