سری لنکا میں بجلی کے نرخ مجموعی طور پر 22.5فیصدکم کر دیے گئے ہیں اور یہ کمی منگل (16 جولائی) سے نافذ العمل ہوگی۔
سری لنکا کے پبلک یوٹیلیٹیز کمیشن (PUCSL) کے چیئرمین پروفیسر منجولا فرنینڈو نے کہا کہ گھریلو صارفین کے لیے نرخوں میں 27فیصد کمی کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ عبادت گاہوں کے لیے نرخوں میں 30%، اور ہوٹلوں اور صنعتوں کے لیے 25فیصد کمی کی گئی ہے۔

PUCSL کی طرف سے منظور شدہ نرخوں میں کمی درج ذیل ہے:
• 0-30 یونٹس:
o کمی: Rs.8 سے Rs.6
• 31-60 یونٹس:
o کمی: Rs.20 سے Rs.9
• 0-60 یونٹس:
o کمی: Rs.25 سے Rs.15
• 61-90 یونٹس:
o کمی: Rs.30 سے Rs.18
• 91-120 یونٹس:
o کمی: Rs.50 سے Rs.30
• 121-180 یونٹس:
o کمی: Rs.50 سے Rs.42
• 180 یونٹس+:
o کمی: اعلان کردہ نرخ موجود نہیں

یہ اقدام صارفین کے بوجھ کو کم کرنے اور اقتصادی بحالی کے عمل کو تیز کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔