سعودی حکومت کی جانب سے مہارت یافتہ غیرملکی افراد کے لیے بڑی خوشخبری کا امکان

سعودی حکومت نے مہارت یافتہ غیرملکی افراد کے زیرکفالت لوگوں پر عائد فیس میں کمی پر غور شروع کر دیا۔ عرب نیوز کے مطابق سعودی وزیرخزانہ محمد الجدان نے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مختلف مہارتوں کے حامل لوگوں کو راغب کرنے کے لیے ایک تحقیق کی جا رہی ہے، جس میں ایسے لوگوں پر عائد فیس کا دوبارہ تخمینہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
اس وقت سعودی عرب میں مقیم غیرملکیوں کو اپنے ہر فیملی ممبر(جو ان کے زیرکفالت ہو) کے عوض 400ریال فیس ادا کرنی پڑتی ہے۔ 2017ءمیں یہ فیس 100ریال تھی، جس کے بعد ہر سال اس میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ تاہم اب سعودی وزیرخزانہ نے عندیہ دیا ہے کہ مختلف شعبوں میں مہارت رکھنے والے غیرملکیوں کے لیے اس فیس میں کمی کیے جانے کا امکان ہے۔

Leave a Comment