سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایران کے قائم مقام صدر ڈاکٹر محمد مخبر کو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
سعودی ولی عہد نے ایران کے مرحوم صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ امیر عبداللہیان اور انکے ساتھیوں کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔
مزیدپڑھیں:پریتی زنٹا نے 6 سال سے کسی فلم میں کام کیوں نہیں کیا؟
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی ولی عہد نے ڈاکٹر محمد مخبر سے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
اس موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور قائم مقام ایرانی صدر ڈاکٹر محمد مخبر نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔