باقی صوبوں کی طرح سندھ میں بھی مستقل ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں اضافہ کیا گیا ہے اور مارچ 2024ء میں سندھ میں کار اور موٹرسائیکل کے 3سالہ مستقل ڈرائیونگ لائسنس کی فیس 1ہزار 410روپے ہے۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق سندھ میں مستقل ڈرائیونگ لائسنس 5سالہ مدت کے ساتھ بھی جاری کیا جاتا ہے۔اس کیٹیگری میں کار اور موٹرسائیکل کے لائسنس کی فیس 1ہزار 860روپے ہے۔
حکومت کی طرف سے فیس کے ساتھ شہریوں سے لیمینیشن، نادرا، میڈیکل اور ٹی سی ایس کے اخراجات کی مد میں بھی معین رقم وصول کی جاتی ہے۔ سندھ میں ڈرائیونگ لائسنس کے لیے آن لائن بھی اپوائنٹمنٹ حاصل کی جا سکتی ہے۔ اس مقصد کے لیے سندھ کے شہری ویب سائٹ ’dls.sindhpolice.gov.pk/home/app‘وزٹ کر سکتے ہیں۔